۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان: دہشت گردی کی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا، دہشت گرد گروہ کو منفی سرگرمیوں کی اجازت ہے، دہشت گردی کا جاری رہنا خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پشاور میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلک کے خلاف 30 سالہ دہشت گردی کا تسلسل نہایت تشویشناک اور ملکی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے ہونے والی دہشت گردی کی اہم وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا، عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کی سزاو ¿ں پر عملدرآمد میں تاخیر اور کالعدم دہشت گرد گروہ کو منفی سرگرمیاں سرگرمی کی اجازت دینا ہے ۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کا جاری رہنا درجنوں خفیہ ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے ذمہ دار ادارے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بخوبی جانتے ہیں ۔اگر انہیں نشان عبرت بنایا ہوتا تو آئے دن بے گناہ شہریوں اور نمازیوں کی شہادت کے سانحات رونما نہ ہوتے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .